دنیا میں قیام امن، اتحاد امت، اوراتحاد بین المذاہب کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے سفیر امن کا کردار ادا کیا ہے۔ فخر زمان عادل

ڈاکٹر طاہرالقادری کا انقلاب ہی ملکی بقا اور سلامتی کاضامن  ہے۔ سردار منصور
علامہ پیر اظہار بخاری، قاضی نعیم قریشی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی خصوصی شرکت

راولپنڈی( ) 23 فرو ری 2014ء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ملک فخر زمان عادل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو سفیر امن کا لقب ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا میں امن کے قیام، اتحاد امت، اور اتحاد بین المذاہب کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے پل کا کردار ادا کیا ہے۔ آج سے کچھ عرصہ قبل پوری دنیا میں اسلام کو دہشت گرد مذہب کہا جانے لگا تھا، لیکن ڈاکٹر طاہرالقادری کی شب و روز جدوجہد نے اسلام کا اصل چہرہ دکھا کر غیر مسلموں کو یہ بات تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا کہ اسلام امن اور محبت کا دین ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا انقلاب ہی ملکی بقا وسلامتی کا ضامن ہے۔ ملک افضل نے کہا کہ دنیاکی کوئی طاقت پاکستان میں انقلاب کاراستہ نہیں روک سکتی۔ انقلاب آئے گا اور ضرور آئے گا، ملک کے کروڑوں غریبوں کا مقدر بدلے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈاکٹر طاہرالقادری کی 63ویں سالگرہ کے سلسلے میں’’بدلے گانظام بدلے گا پاکستان‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ پیر اظہار بخاری، قاضی نعیم قریشی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر ملک طاہر جاوید، ضلعی سیکرٹری اطلاعات علامہ حیدر علوی، امجدعباسی، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ضلعی صدر منصور قاسم نے بھی خطاب کیا اس موقع پر راجہ پرویز، میاں بابر مصطفوی، عوامی تحریک کے عہدیداران وکارکنان کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top