فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک پی پی 70 کے دفتر کی افتتاحی تقریب

فیصل آباد ( ) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم میاں کاشف محمود نے کہا ہے کہ فرقہ واریت اور دہشت گردی سے ملک جل رہا ہے یہ غیروں کی گھناؤنی اور گہری سازش ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی غیر ملکی مداخلت قومی وقاراور غیرت کو تباہ کررہی ہے۔ ہمیں خودداری اور خود انحصاری کی منزل پانے کے لئے غیروں کی بے جا مداخلت روکنا ہو گی۔ آپس میں اتفاق و اتحاد کی بجائے دوسروں کے اشاروں پر اپنے مسائل کا حل تلاش کر رہے ہیں جس سے ہماری سلامتی، استحکام اور ترقی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن پی پی 70 کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری میاں عبدالقادر، ملک عامر اقبال، چوہدری بدر رمیض، میاں عرفان اسلم، رانا ناصر نوید، محمد عامر مصطفوی، دلبر حسین قادری، الطاف حسین قادری، حماد احسن، فرحت دلبر قادری، ثناء، تنویر حسین قادری، مدثر فاروق، میاں اشرف قادری، اشتیاق احمد نعیم، احسن حنیف علی رضا انصاری، مرزا عبدالرزاق، ڈاکٹر یوسف سیالوی، محمد فاروق چن، نے بھی شرکت کی۔ میا ں عبدالقادر نے کہا کہ قوم کو اجتماعیت کی ضرورت ہے اور اس کے لیے بحثیت قوم ہمیں ذاتی مفادات کو ترک کرکے قومی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی۔ پاکستان عوامی تحریک عوامی طاقت اور قوم کی حمایت کے ساتھ اشرافیہ سے حلقوں کے قبضے چھڑائے گی۔ ساری قوم کو سمجھنا ہو گا کہ کرپٹ نظام کا حصہ بن کر تبدیلی کبھی نہیں آ سکتی۔ تبدیلی لانے کیلئے کرپٹ نظام کو ٹھکرا کر ڈاکٹر طاہر القادری کی جماعت انقلاب کا نمازی بننا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top