صفدر آباد: 15 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن اور دار الاحسان ویلفیئر فاونڈیشن خانقاہ ڈوگراں تحصیل صفدرآباد کے زیرانتظام مشترکہ طور پر شادیوں کی دسویں اجتماعی تقریب مورخہ 16 فروری 2014 بروز اتوار گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خانقاہ ڈوگراں میں منعقد ہوئی جس میں 15 جوڑوں کی رخصتی کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ باراتوں کا استقبال بینڈ باجوں سے کیا گیا ہر بارات کی طرف سے 50 مہمان مدعو تھے۔ منہاج سکول کے طلبا وطالبات ہر آنے والی بارات پر پھول پتیاں نچھاور کرتے رہے۔
تقریب میں مرکزی نمائندگی ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج القرآن ویلفیئر فاونڈیشن عین الحق بغدادی نے کی جبکہ دیگر مہمان شخصیات میں سردار جنم سنگھ گرنتھی گوردوارہ جات ننکانہ صاحب، میاں منور حسین ڈوگر آف دبئی، ریاض احمد ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی لاہور، حافظ احسان، فہد فیاض، علی ایاز، الحاج ملک، میاں محمد اعظم، میاں شہزاد آرائیں، مفتی معین الحق، حاجی شیخ طارق محمود، چوہدری جمیل کمبوہ، حاجی سلمان محمود، محمد آصف شاہ، رانا محمد اقبال، ڈاکٹر اشفاق چیمہ تحصل صدر، اقبال اکبر چیمہ آف اٹلی، ڈاکٹر شیخ جمیل اختر بیورو چیف نوائے وقت، محمد انجم رانا صراف، میاں مقصود آف کویت، حاجی نذر حسین آڑتھی، شفقت حسین آڑتھی، کاشف منور بھٹی، شیخ جاوید اختر، حاجی طالب حسین، ڈاکٹر نذیر احمد اور حاجی فیض رسول قمر نے شرکت کی۔ مہمانوں کا باراتوں کے ساتھ تعارف کروایا گیا اور جہیز کی تفصیلات بھی بتائی گئی۔
اس موقع پر مرکزی ڈپٹی ڈائریکٹر عین الحق بغدادی اور حاجی طارق محمود عاجز نے سال 2013 کی رپورٹ پیش کی۔ عین الحق بغدادی نےمنہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے منصوبہ جات پر روشنی ڈالی اور منہاج لائبریری کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ نکاح مفتی معین الحق نے پڑھایا جبکہ مہمانوں نے دلہنوں اور دلہوں کو نقد سلامی دی اور جیولری سیٹ اور گڑیوں کے تحائف پیش کئے۔ تمام باراتیوں کی بریانی اور سبز چائے سے تواضع کی گئ۔
رپورٹ: محمد بلال طارق جنرل سیکٹری یوتھ لیگ تحصیل صفدرآباد
تبصرہ