ایم ایس ایم کے زیراہتمام وطن عزیز کے مخلتف شہروں میں قائد ڈے کی تقریبات

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام وطن عزیز کے مخلتف شہروں میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے قائد ڈے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دینی، سماجی، سیاسی، قانونی اور اقتصادی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریبات سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان میں ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف ہمیشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شانہ بشانہ ہوگی اور ہماری زندگی کی تمام سانسیں مصطفوی انقلاب کے لئے وقف ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان بھر کے طلبہ کو انقلاب آشنا کر کے دم لیں گے۔ تقریبات کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top