چکوال: شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس میں علامہ غلام ربانی تیمور کی شرکت

چکوال ( ) ڈھکو روڈ چکوال کی امام بارگاہ میں سید میر علی شاہ کے ایصال ثواب کے لئے شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ پروگرام کا انعقاد منیر شاہ (پرنسپل منیر پبلک سکول ) نے کیا تھا جس میں علامہ فدا حسین سید جعفر رضا اور شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری علامہ غلام ربانی تیمور ربانی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے اتحاد امت اور اہل بیت کے مناقب اور شان اہل بیت قرآن وحدیث کے ساتھ واضح کی، جس پر حاضرین عش عش کر اٹھے۔ اس موقع پر انہوں نے شہادت کے حوالے سے فکر حسین کو بھی بڑے خوبصورت انداز میں بیان کیا اور کہا کہ امام عالی مقام نے یزیدی نظام اور یزید کے خلاف علم بغاوت بلند کیا اور ایک ظالم اور جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہا۔ آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ ظالمانہ اور جابرانہ نظام کے خلاف علم بغاوت بلند کیا جائے۔ اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین، محبان اہل بیت اور تحریک منہاج القرآن کے وابستگان موجود تھے۔ پروگرام کے آخر میں منیر حسین شاہ نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں حاجی عبد الغفور شیخ، توقیرایڈووکیٹ، عابد حسین کرہن، باقر قریشی، حاجی محمد صابر، توفیق عباس، نعیم طارق، ملک ارسلان، محمد داود، طارق گولڈن کے علاوہ توقیر مغل میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top