رحیم یار خان: ایم ایس ایم کی تنظیم نو

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ رحیم یار خان کے زیراہتمام تھلواڑی میں 2 مارچ کی ریلی کے سلسلے میں اہم پروگرام منعقد کیا گیا جس میں نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان رضی طاہر نے خصوصی شرکت کی ۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں طلبہ شریک تھے جہاں مشاورت کے بعد ایم ایس ایم تھلواڑی کا تنظیمی یونٹ بھی قائم کیا گیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان رضی طاہر نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ اس قوم کا نوجوان اپنا مستقبل سنوارنے کیلئے طاہرالقادری کی انقلابی جماعت کا حصہ بن جائے۔ ایک ہی راہ نجات ہے اور وہ انقلاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم انقلابی تحریک میں صف اول میں شامل ہوگی اور وطن عزیز کے تحفظ اور نظام کو بدلنے کیلئے جو قربانی درکار ہوئی ہم دیں گے۔

اجلاس سے معین الدین ضلعی کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم رحیم یار خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 مارچ کو رحیم یار خان میں ہونے والی ریلی تاریخ ساز ہوگی۔ ضلع بھر سے ہزاروں نوجوان اس میں شریک ہو رہے ہیں۔ تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ اجلاس میں شریک 10 سالہ فہیم علوی نے بھی گفتگو کی اور کہا کہ بچے بھی طاہرالقادری کیساتھ ہیں۔ میں پاکستان کا صدر بننا چاہتا ہوں۔ نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان نے فہیم علوی کو منہاج چلڈرن لیگ کا صدر منتخب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top