مانسہرہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب
تحریک منہاج القرآن مانسہرہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا، بعد ازاں کارکنان نے ترانوں کے ذریعے اپنے قائد سے عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر راجہ وقار احمد صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک اور ڈاکٹر مظہر خیال نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ترانوں کی گونج میں کیک کاٹا گیا، بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تبصرہ