اٹلی: منہاج یورپین کونسل کے امیر کا تین روزہ دورہ اٹلی

منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے مورخہ 18 فروری 2014 کو بلزانو کا تین روزہ دورہ کیا۔ اٹلی پہنچنے پر بلزانو کی تنظیم کے عہدیداران نے ایئر پورٹ پر آپ کا شاندار استقبال کیا۔

علامہ حسن میر قادری نے بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی63 ویں سالگرہ کی منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ جس میں خواتین وحضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ حسن میر قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ کے لئے شیخ الاسلام اور منہاج القرآن کی خدمات بیان کیں۔

امیر یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے مورخہ 20 فروری کو اٹلی میں منعقد ہونے والی عظیم الشان محفل میلاد میں شرکت کی اور شان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر مدلل خطا ب کیا اور بیداری شعور کا بھر پور پیغام دیا۔ تقریب میں شیخ الاسلام کی عمر کی مناسبت سے 63 افراد نے منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کی۔

رپورٹ: محمد عمران

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top