اسلام آباد: فیڈرل منہاجینز فورم کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

مورخہ: 01 مارچ 2014ء

فیڈرل منہاجینز فورم کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں عالمی سفیر امن سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم منہاجینز نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز حافظ شاہد عظیم نے تلاوت کلام رحمن سے کیا جبکہ ظل حسین قادری نے بارگاہ سرور کونین میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں عنصر علی قادری نے اپنے محبوب قائد سے عقیدت ومحبت کا ثبوت دیتے ہوئے ترانہ پیش کیا۔

تقریب سے پروفیسر عبدالقدوس درانی، عمر ریاض عباسی، محمد علی جوہر، مخدوم محمد نیاز انقلابی ایڈوکیٹ، اعجاز احمد سدوزئی اور شمریز اعوان نے بھی اظہار خیال کیا۔ دیگر شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر اختر عابد، محمد رضوان مغل، نجم الثاقب، محمد حنیف قادری، شہباز بغدادی، سید ذوالفقار حسین شاہ، محمد افضال بٹ، محمد توقیر، محمد زاہد، محمد نوید، ساجد حسین، محمد حفیظ کیانی، محمد ایوب عباسی اور محمد بدر الاسلام کے علاوہ دیگر ساتھی شامل تھے۔

دوسرے مرحلے میں فیڈرل منہاجینز فورم کی تنظیم نو کی گئی اور 2011ء میں فورم کے آغاز سے اب تک پروفیسر عبدالقدوس درانی کی صدارت میں ذمہ داریاں سرانجام دینے والی FMF کی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی گئی۔ تنظیم نو کے مطابق سرپرست پروفیسر راشد مسعود کلیامی، صدر ڈاکٹر محمد اختر عابد، سینئر نائب صدر ساجد حسین، نائب صدر سید ذوالفقار حسین شاہ، جزل سیکرٹری محمد حفیظ کیانی، فنانس سیکرٹری نجم الثاقب، پریس سیکرٹری شمریز اعوان، ڈپٹی سیکرٹری عنصر علی قادری اور جوائٹ سیکرٹری محمد علی جوہر کو بالاتفاق منتخب کیا گیا۔

ایوان نے عمر ریاض عباسی کی الیکٹرانک میڈیا کے حوالے سے کاوشوں پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ حاجی عبدالرزاق یعقوب (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ آخر میں تمام ساتھیوں نے مل کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور اپنے محبوب قائد کی درازئ عمر اور صحت وسلامتی کے لیے دعا کی۔ پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائص محمد حفیظ کیانی (جزل سیکرٹری) نے ادا کیے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top