منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کی تنظیم نو

مورخہ 24 فروی 2014 بروز اتوار کو منہاج القرآن ضلعی آفس چاندنی چوک راولپنڈی میں منہاج ویمن لیگ راولپنڈی کی تنظیم نو کے سلسلے میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس کی صدرات مرکزی ناظمہ دعوت و تربیت محترمہ سیدہ نازیہ مظہرہاشمی نے کی۔ اس کے علاوہ پی پی حلقہ جات سے ناظمین اور نائب ناظمین نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعد ازاں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔ سب سے پہلے تہمینہ قیوم نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

مرکزی ناظمہ دعوت و تربیت سیدہ نازیہ مظہر ہاشمی نے خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے سب سے پہلے گذشتہ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں اچھی کارگردگی پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اللہ کے دین کی نوکری سب سے ارفع و اعلیٰ نوکری ہے۔ اور جتنی بڑی ذمہ داری ملے اسے نبھانے کے لیے محنت بھی اتنی زیادہ کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا بلاشبہ ہم خوش نصیب ہیں کہ اللہ پاک نے اپنے دین کی خدمت کا کام لینے کے لیے ہمیں شیخ الاسلام کی ولولہ انگیز قیادت میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے عظیم پلیٹ فارم سے اپنے حصے کی حقیر کوشش کے لئے چنا ہے۔ بعد ازاں مشاورت اور اتفاق رائے سے تنظیم نو کی گئی۔ اس موقع پر صدر تہمینہ قیوم، نائب صدر عائشہ ندیم، ناظمہ گل رعنا، نائب ناظمہ عابدہ حریم، ناظمہ دعوت ناہید مظہر، نائب ناظمہ دعوت ثوبیہ عبد اللہ، ناظمہ تربیت سمیہ احمد، نائب ناظمہ تربیت آمنہ بتول، ناظمہ مالیات زہر جبیں، نائب ناظمہ مالیات سیدن بی بی، ناظمہ نشرواشاعت ساحرہ سعید الحسن، ناظمہ سٹوڈنٹس ونگ حلیمہ سعدیہ موجود تھیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب ناظمہ گل رعنا نے کہا کہ اگر ہم آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا چاہتے ہیں تو ہمیں شیخ الاسلام کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ پاکستان میں سیاسی، انتخابی اور اشرافیہ کی آمریت مسلط ہے، جمہوریت کا وجود نہیں البتہ مجبوریت کا نظام مسلط ہے جو عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہا ہے۔ ہمیں شیخ الاسلام کی فکر اور تعلیمات کو عام کرنا ہوگا اور گھر گھرتک ان کا پیغام پہنچانا ہو گا۔

دعائیہ کلمات کے ساتھ اس میٹنگ کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ : ناظمہ نشرواشاعت ساحرہ سعید الحسن)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top