آئین پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دی گئی ہے۔ سہیل احمد رضا
ڈاکٹر طاہر القادری بین المذاہب روادری کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہیں
سہیل احمد رضا کی تاریخی مندر کٹاس راج میں ہندوئو ں کے مذہبی تہوار میں وفد کے ہمراہ شرکت
تاریخی مندر کٹاس راج (چکوال) میں ہندوئو ں کے مذہبی تہوار میں ہندوستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے تین سو سے زائد یاتریوں نے شرکت کی۔ اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ وزارت بین المذاہب رواداری حکومت پاکستان کی دعوت پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضانے وفد کے ہمراہ ٰخصوصی طور شرکت کی ہے۔ صدر پاکستان ہندو ٹرسٹ ڈاکٹر جگ موہن کمار اروڑہ اور کشور آنند نے ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز تحریک منہاج القرآن سہیل احمد رضا کا پرتپاک استقبال کیا۔ سہیل احمد رضانے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دی گئی ہے۔ ہندوئوں کے اس تہوار میں بھارت سے آئے ہوئے دو سو سے زائد یاتریوں کی شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارے ملک میں مذہبی اقلیتوں کا نہ صرف احترام کیا جاتا ہے بلکہ انہیں مکمل مذہبی آزادی بھی حاصل ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری آئین کی روشنی میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب روادری کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے پیروکاروں کے قومی سطح پر مثبت کردار کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امن و محبت اور مذہبی روا داری کا پیغام ساری دنیا میں عام کیا ہے۔
تبصرہ