اے آر وائی کے بانی چیئرمین حاجی عبدالرزاق سچے عاشق رسول (ص) اور غریب پرور انسان تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اے آر وائی گروپ کے بانی چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کے سوئم کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حاجی صاحب سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور غریب پرور انسان تھے۔ وہ غریبوں، بیوائوں، یتیموں کے لئے سہارا اور پوری دنیا میں Qtv کے ذریعے آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے چراغ جلانے والے انسان تھے۔ حاجی صاحب کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء صدیوں پر نہیں ہو سکے گا اور ان کی خدمات کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والوں کا اللہ کے ہاں بڑا اجر ہے، اللہ تعالیٰ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تصدق سے حاجی صاحب مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ (آمین)

اس موقع پر حاجی عبدالرؤف، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، سندھ رہنما سید ظفرشاہ، قیصر اقبال قادری، لطافت محمود، حاجی اقبال میمن اور دیگراحباب بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top