حضرت فاطمۃ الزھراہ علیھا السلام کی شخصیت پوری انسانیت کیلئے انسانی کردار کی عظمت کا مینارہ نور ہے۔ قمر النساء خاکی

مورخہ: 03 مارچ 2014ء

مسلم خواتین کو صبر و استقامت اور شرم و حیاء کا پیکر بننا ہے
جدید اور قدیم علوم کے حصول کو پہلی ترجیح بنانا ہے

فیصل آباد ( ) مورخہ 03 مارچ 2014ء منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ تربیت شازیہ مظہرنے کہا کہ امت مسلمہ کی خواتین کو بطولیت کی صفات میں ڈھل کر ان کے کردار کا مظہر بننا ہو گا تبھی زوال عروج میں بدل سکے گا۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویمن لیگ کی بنیاد رکھ کر امت مسلمہ کی خواتین کو یہ پیغام دیا تھا کہ سیدہ کائنات فاطمۃ الزھرہ کی شخصیت کو آئیڈیل بنائے بغیر آئندہ نسلوں کے مستقبل کو تابناک بنانا ممکن نہ ہو سکے گا۔ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے اسوہ کی خیرات کے بغیر ہم کبھی کامیاب نہ ہو سکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آبادکی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلعی ناظمہ قمر النساء خاکی نے کہا کہ حضرت فاطمۃ الزھراہ علیھا السلام کی شخصیت پوری انسانیت کیلئے انسانی کردار کی عظمت کا مینارہ نور ہے۔ مسلم خواتین کو صبر و استقامت اور شرم و حیاء کا پیکر بننا ہے۔ جدید اور قدیم علوم کے حصول کو پہلی ترجیح بنانا ہے۔ تعلیمات زہرہ پر عمل کرنا ہی آج کی عورت کیلئے راہ نجات ہے۔ روبینہ خاکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس آج ہماری بداعمالیاں موجودہ حکمرانوں کی شکل میں ہم پر مسلط ہیں۔ اگر اہم اپنے اعمال کو درست کر لیں تو ہمارے حالات بدل سکتے ہیں۔ سیدہ کائنات کی تعلیمات کو اگلی نسلوں میں منتقل کرنے کیلئے ماؤں کو اولاد کی تربیت کیلئے رہنما اصول زہرہ بتول سلام اللہ علیھا کے قدموں کے نشانات سے تلاش کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیدہء کائنات نے امام حسین اور امام حسن علیھما السلام اور سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کی ایسی تربیت فرمائی کہ انہوں نے پوری انسانیت کو بچا لیا۔ آج حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے اسوہ پر چلنے والی بہنوں اور بیٹیوں کی ضرورت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top