لاہور: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کی ڈاکٹر کرسٹن ٹرال سے ملاقات

مورخہ: 03 مارچ 2014ء

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے لایولا ہال سمپوزیم لاہور میں شرکت کی جس کا موضوع ''انسانی اقدار اور ماحولیاتی تحفظ'' تھا۔ اس تقریب میں مختلف مذہبی وسیاسی رہنماؤں کے علاوہ غیر ملکی سکالرز جن میں ڈاکٹر کرسچن ٹرال جرمنی، ڈاکٹر تھامس ہالینڈ، ڈاکٹر جان برین آسٹریلیا، فادر لیم آئرلینڈ نے بھی شرکت کی۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دین فطرت ہے اور وہ انسان کی معاشرتی زندگی کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ ماحول کو پاک صاف رکھنے اور صفائی پر خاص زور دیتا ہے۔ ہمیں اس کائنات کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لیے باہمی طور پر کوشش کرنا ہو گی اور انسان کا ظاہر وباطن آلودگیوں سے پاک کرنا ہو گا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں عالمی سطح پر انسانی اقدار کے فروغ کے لیے مصروف عمل ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top