جاپان: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے حاجی عبدالرزاق مرحوم کے لئے قرآن خوانی

مورخہ: 01 مارچ 2014ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپا ن کے مرکز المصطفیٰ اباراکی میں ARY گروپ کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کے لئے مورخہ 01 مارچ 2014 کوقرآن خوانی کی گئی، جس میں گرد ونواح سے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

قرآن خوانی کے بعد ہفتہ وار محفل ذکر و نعت منعقد ہوئی اور مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ علامہ شکیل احمد ثانی (ڈائریکٹر اسلامک سنٹر) نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیشک حاجی عبدالرزاق ایک نیک صفت اور شریف النفس انسان تھے جن کی سخاوت بھی ہر زبان پر عام تھی۔ARY گروپ نے QTV کے ذریعے اسلام کا حقیقی پیغام پوری دنیا میں پھیلایا اورحاجی صاحب کی ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔علامہ شکیل احمد ثانی نے فلسفہ موت وحیات پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انسان مٹی بن جاتا ہے جبکہ انسان کا کردار، نیک اعمال ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

پروگرام کی نقابت بھی علامہ شکیل ثانی نے ہی کی، حافظ محمد یعقوب مغل نے تلاوت کلام مجید پیش کی۔ شاویزحیدر، محمد فیصل ملک اور ثاقب الرحمن نے آقاء دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اختتام پر حاجی عبدالرزاق یعقوب کے لئے دعائے مغفرت کی۔

رپورٹ: ثاقب الرحمن

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top