لاہور: اجلاس منہاجینز کوآرڈنیشن کونسل

مورخہ: 03 مارچ 2014ء

مورخہ 3 مارچ 2014ء بروز سوموار منہاجینز کوآرڈینشن کونسل کا اجلاس صدر منہاجینز رانا محمد ادریس قادری کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں منہاجینز کے سیشن کوآرڈنیٹرز نے شرکت کی، جن میں ناظم منہاجینز غلام مرتضی ٰ علوی، محمد اعجاز ملک، عبدالستار منہاجین، ارشاد حسین سعیدی، ظہیر احمد نقشبندی، محمد سرور صدیق، محمد خلیق عامر، محمد حفیظ کیانی، خرم شہزاد، محمد لطیف مدنی، محمد یامین مصطفوی، محمد رضاقادری، حافظ سعیدالحسن، غضنفر حسنین، حافظ یاسر نسیم اور محمد سلمان اعوان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ سعید الحسن نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمدسرور صدیق نے حاصل کی۔

میٹنگ کی آغاز ناظم منہاجینز ڈاکٹر غلام مرتضی علوی نے کیا اور شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں حسب ذیل ایجنڈے پر مشاورت کی گئی۔

  1. مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے منہاجینز پر مشتمل ونگز کے قیام کا لائحہ عمل
  2. تحریکی جدوجہد کے موجودہ مرحلے میں منہاجینز کا کردار
  3. شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام کے اعزاز میں تقریب
  4. 23 مارچ 2014ء کو آل پاکستان منہاجینز کے جنرل کونسل کا اجلاس (مجوزہ)

تمام سیشن کوآرڈینیٹرز اپنے اہداف کو مکمل کر کے 15 مارچ 2014ء تک مکمل فہرست مرکزی منہاجینز آفس میں جمع کروائیں گے۔

صدر منہاجینز علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ مصطفوی انقلاب ان شاء اللہ ہماری منزل ہے اور اس منزل کو حاصل کرنے کیلئے منہاجینز کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ظلم و بربریت، دہشت گردی اور فرسودہ نظام سے نجات کا واحد حل وہی ہے جو ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس قوم کو دیا ہے۔ آج تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہیں کہ الیکشن سے قبل جو پیشن گوئیاں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کیں تھیں وہ سب سچ ثابت وہیں۔ لہٰذا کسی بھی باشعور فرد واحد کو اس بات میں ذرا برابر شک نہیں ہونا چاہیے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری مستقبل بارے کی گئیں پیشن گوئیاں بھی پہلے کی طرح سچ ثابت کو کر رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا مصطفوی انقلاب ہے۔ لہٰذا تمام منہاجینز اپنے اپنے علاقے میں اپنی سرگرمیاں کو مصطفوی انقلاب کے لئے تیز کر دیں اور گھر گھر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیغام کو عام کرنے میں شب و روز مصروف عمل رہیں۔

اجلاس کے اختتام پر صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے دعا کروائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top