بحرین: حاجی عبدالرزاق یعقوب (مرحوم) کے لئے قرآن خوانی

منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیر اہتمام مورخہ 27 فروری 2014 کو ARY گروپ کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز قرآن خوانی سے ہوا، بعد ازاں تلاوت نعت کے بعد آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ایصال ثواب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے صدر فیض الحسن نے کہا کہ بیشک حاجی عبدالزاق مرحوم ایک فرشتہ صفت انسان تھے انہوں نے QTv کے ذریعے پوری دنیا میں اسلام کا پرچار کیا اور آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع دلوں میں روشن کرنے کا بیڑا اٹھایا۔ان کی اسلام دوستی اور عشق رسول کا اندازہ QTv کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات، عالمی میلاد کانفرنسز اور ستائیسویں شب کے خطابات کی لائیو نشریات ہیں جن کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کی راتیں فضول کاموں کی بجائے مصلحوں اور محافل میں گذرتی ہیں۔

قرآن خوانی کی نقابت کے فرائض سید شفقت علی نے ادا کئے۔ دعائیہ تقریب سے محمد اشرف بھنڈر، زاہد محمود بھٹی، غلام رسول عاصم اور دیگر عہدیداران نے بھی اظہار خیال کیا۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

رپورٹ: سید شفقت علی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top