امن اور انصاف کے بانی تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ فیض الرحمان درانی
سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امن، بین المذاہب روداری، محبت اور مواخات پر معمور ہے
مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ امن اور انصاف کے بانی تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بین المذاہب روداری، محبت اور اخوت وبھائی چارے سے معمور ہے۔ پیغام امن ومحبت کے عالمی داعی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت آج کے دور میں فہم دین کا معتبر ترین حوالہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم امن، محبت اور روادری کی بات تو کرتے ہیں لیکن ہم اسلام کی حقیقی تعلیمات سے کوسوں دور ہیں۔ اگر ہم حقیقی معنوں میں امن، محبت روادری اور انصاف کے ساتھ مخلص ہیں تو ہمیں آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو اپنانا ہو گا۔ ہر دور میں اللہ کے انعام یافتہ بندے معاشرے کے کلی اور جزوی بگاڑ کی اصلاح کا فریضہ ادا کرتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن تجدید واحیائے دین کی عالمگیر تحریک ہے جسکا مشن انسانیت کی خدمت ہے۔ ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی اصلاح کیلئے ایسی اجتماعیت میں شامل ہونا ہو گا جو صراط مستقیم اور قرآن کے راستے پر چلنے کی رہنمائی دے۔
تبصرہ