سیالکوٹ: پاکستان عوامی تحریک کی مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی

مورخہ: 09 مارچ 2014ء

سیالکوٹ ( ) آج شہر اقبال سیالکوٹ کی فضا پاک فوج اور پاکستانی پولیس زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام غربت، بے روزگاری، مہنگائی، دہشت گردی، اور اداروں کی غیر آئینی نجکاری کے خلاف ہزاروں افراد کی تاریخی عوامی احتجاجی ریلی پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض کی زیر قیادت نکالی گئی۔ تا حد نگاہ دور تک نظر آنے والے عوام کے سمندر پر مشتمل ریلی چوک شہاب پورہ سے شروع ہوکر شہر کےمختلف راستوں سے گزرتی ہوئی چوک علامہ اقبال پہنچی۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویلفیئرفائونڈیشن، مصطفی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج ویمن لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن علماء کونسل سیالکوٹ کےتمام یونیں کونسل کے تمام صدور اپنی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے مرکزی ریلی میں شامل ہوئے۔ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے ہر مرد و زن نے ریلی کے دوران بیروزگاری اور غربت سے تنگ ہونے کا ثبوت اپنے گرم جوش ولولہ انگیز نعروں سے دیا۔

پاکستان عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک و قوم کے بچے بھوک سے مررہے ہیں اور کوئی ان کا حال پوچھنے والا نہیں ہے۔ آج جو غربت اور بے روزگاری سے تنگ ہیں وہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ایک کروڑ نمازیوں کی کھڑی ہونے والی جماعت میں شامل ہو جائیں جس کے نتیجے میں بہت جلد اس ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج نام نہاد جمہوری حکومت کو ہو چکے ہیں جس کا نعرہ تھا کہ ہم ہوم ورک کر کے آئیں ہیں اور ملک سے بے روزگاری اور غربت آتے ہی ختم کر دیں گے مگر افسوس کہ آج مہنگائی اور بیروزگاری اور زیادہ بڑھ گئی ہے۔ پاکستان میں تبدیلی کی بات کرنے والوں کو بھی ایوانوں میں پہنچ غربت اور بیروزگاری سے مرنے والے پاکستانی بھی بھول گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کا عوام کو دھوکہ دے کر چار چار بار اقتدار میں آنے کا یہ باری سسٹم کا ڈرامہ اب نہیں چلنے دیں گے۔

مرکزی نائب صدر عبدالقیوم خان ایڈووکیٹ اور کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ ڈویژن ظہیر احمد نقشبندی، ملک سیف اعوان، حاجی سرفراز احمد چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج سیالکوٹ میں عوامی ریفرنڈم نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اس کرپٹ نظام، اداروں کی نجکاری، اور طالبان سے مذاکرات کی کھل کر مخالفت کرتے ہیں۔

ضلع سیالکوٹ کے صدر حاجی سرفراز اور تحصیل صدر محمد فاصل چشتی، غالب علی مغل، عثمان بٹ، طاہر محمود، ملک امجد چاند، احتشام ملک، راشد باجوہ، سعید اقبال بلوچ ملک سیف، طیب گجر، شیخ محمد یونس، محمد عرفان الحق اورطاہر خان درانی نے اپنےمشترکہ بیان میں کہاکہ جب تک امن و امان، لوٹ مار، دہشت گردی، غربت، بے روزگاری اور اس کرپٹ نظام کو بدل نہیں دیتے یہ قافلہ رواں دواں رہے گا، ابھی یہ سیالکوٹ میں پاکستان عوامی تحریک کا عوامی طاقت کا مظاہرہ ہے ان شاء اللہ بہت جلد ڈاکٹر طاہرالقادری ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کی قیادت کرنے والے ہیں اور اس ملک میں جاری کرپٹ نظام کا خاتمہ ہونے والا ہے۔

منہاج ویمن لیگ کی صدر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں اپنے حقوق کے لئے باہر نکل چکی ہیں اور انقلاب کی صبح طلوع ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گیں اور اب پاکستان میں انقلاب کی صبح کوطلو ع ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ الیکٹرانکس اور پرنٹ میڈیا کے احباب نے اس پر امن ریلی میں شروع لیکر آخر تک شریک رہے جن کا مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top