منڈی بہاؤالدین: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

مورخہ: 11 مارچ 2014ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ منڈی بہاؤ الدین کے زیراہتمام مونگ سٹار پلازہ اولڈ رسول روڈ میں شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یوتھ لیگ کے عہدیداران وکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ مرزا بشیر چشتی، صدر وقار احمد کھوکھر، جنرل سیکرٹری راجہ اسد الیاس اور اشفاق احمد سعدی سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف بھی شریک تھے۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top