سوئی: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

مورخہ: 01 مارچ 2014ء

تحریک منہاج القرآن سوئی (بلوچستان) کے زیراہتمام مرکزی جامع مسجد گلزار مدینہ سوئی گیس فیلڈ میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ عبدالجبار نے حاصل کی، جبکہ معروف نعت خواں شکیل احمد طاہر نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ نقابت کے فرائض نسیم احمد حسینی اور علامہ محمدارشدسعیدی نے سرانجام دیے۔ اس موقع پر علامہ مولانا ممتاز احمد صدیقی (ناظم منہاج القرآن علماء کونسل لاہور)، معروف نعت خواں شکیل احمد طاہر اور مرکزی سیکریٹری کوآرڈینیشن تنظیمات محمد طیب ضیاء نے لاہور سے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں اس عظیم الشان کانفرنس میں مقامی علماء ومشائخ، قبائلی شخصیات اور سماجی وسیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔

 

اس موقع پر علامہ مولانا ممتاز احمد صدیقی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو امت کے لیے اسوہ حسنہ کے طور پر پیش کرتا ہے۔ دنیا وآخرت میں کامیابی کے لیے سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام کے گجرے پیش کیے گئے، بعد ازاں ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top