وہاڑی: ایم ایس ایم کے زیراہتمام بیدارئ شعور طلبہ ریلی

مورخہ: 11 مارچ 2014ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وہاڑی کے زیراہتمام بیدارئ شعور طلبہ ریلی نکالی گئی جس کا مقصد معاشرے کی ترقی میں طلباء کو ان کے مثبت کردار سے آگاہی دینا تھا۔ ریلی کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بنانے میں طلبہ نے بڑھ چڑھ کے حصہ لیا تھا اور آج ملک بچانے کی انقلابی مہم میں طلبہ 1947 والا جوش وجذبہ دوبارہ دکھایئں۔ ریلی میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وہاڑی کے رہنما رضوان یوسف بھی موجود تھے۔ ریلی میں طلبہ کا کہنا تھا کہ ملک کے نظام کو بدلنے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top