عیسی خیل (میانوالی): پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سفیر امن سیمینار

مورخہ: 02 مارچ 2014ء

مورخہ 2 مارچ 2014 کو پاکستان عوامی تحریک عیسیٰ خیل کے زیراہتمام سفیر امن سیمنار منعقد ہوا جس میں اقبال اکادمی لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں ڈپٹی کمشنر (ر) ضیاء اللہ خان نیازی، پرنسپل (ر) گورنمنٹ کالج عیسیٰ خیل، سابق صدر ضلع بار کونسل میانوالی ظفر اقبال خان، ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول منڈا خیل محمد جنید خان نیازی، صدر ضلع بار کونسل میانوالی لیاقت علی ملک، امیر تحریک میانوالی ڈاکٹر محمد انور ماروی، صدر پاکستان عوامی تحریک میانوالی عرفان الحسن ایڈووکیٹ، پرنسپل قرطبہ ماڈل ہائی سکول ترگ پرویز اسلم خان نیازی، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر عیسیٰ خیل عطاء اللہ خان، شماریاتی آفسیر پی آر آئی راولپنڈی ملک خضر حیات، شفقت خان نیازی (حبیب بنک پشاور)، امیر جماعت اسلامی عیسیٰ خیل خان خورشید خان شامل تھے۔

سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ جس کے بعد صدر پاکستان عوامی تحریک نے تمام مہمانوں اور شرکاء سیمینار کو اس تقریب میں شرکت کرنے پر خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

اقبال اکادمی لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہمہ پہلو شخصیت ہیں اور اندھیرے میں روشنی کی کرن ہیں۔ انقلابی لیڈر ہیں، امن کیلئے ان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ وہ بیک وقت مفکر، محقق، وکیل، محدث، قلمکار اور سیاستدان ہیں اور سب سے بڑھ کر وہ انسانیت کے ترجمان ہیں۔ بین المذاہب رواداری کیلئے ان کی خدمات تاریخی ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری میں لالچ، ڈر، اور غرض نہیں۔ وہ قوم کی سوچ بدلنے پر محنت کررہے ہیں۔ سوچ بدلے گی تو کرپٹ نظام سے چھٹکارا ممکن ہو گا اور حقیقی جمہوریت کی بحالی ہو گی، عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر ملیں گے۔ انہوں نے نے کہا کہ دو سے تین سو خاندان عوام کا معاشی و سیاسی استحصال کر رہے ہیں ۔عوام یقین پیدا کریں کہ انقلاب سے ہی مسائل حل ہوں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری تاریخ کی آواز بن کر پسے ہوئے طبقات کو انقلاب کی نوید سنا رہے ہیں۔

دیگر مقررین نے بھی سیمینار سے خطاب کیا اور آخر میں قائد ڈے کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top