مظفرگڑھ کی معصوم طالبہ کی خود سوزی سے ہلاکت کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے۔ راضیہ نوید
مظفر گڑھ کی معصوم طالبہ کی خود سوزی سے ہلاکت کے ذمہ دار ظالم حکمران ہیں۔ عوام انصاف سے مایوس موت کو گلے لگانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ معاشرے کفر پر تو قائم رہ سکتے ہیں نا انصافی پر نہیں۔ پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی رہنماء راضیہ نوید نے مظفر گڑھ کی طالبہ کی خود سوزی کے بعد ہلاکت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ظالم نظام اور حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ہر روز خود سوزی اور خود کشی کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومتی ادارے مکمل طور پر مفلوج ہو گئے ہیں۔ عوام کو تحفظ دینے والی پولیس معصوم اور شریف شہریوں کی عزت جان و مال کی حفاظت کرنے کی بجائے جرائم پیشہ افراد کی سر پرست بن چکی ہیں۔ راضیہ نوید نے مزید کہا کہ جب سیاست دان اور حکمران پولیس کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کریں گے تو پھر عوام اسی طرح موت کے گلے لگتی رہے گی۔
تبصرہ