ملک کی بگڑتی ہوئی صورت حال دہشت گردی، قتل و غارت گری کے موضوع پر تحریک منہاج القرآن کی ’’امن کانفرنس‘‘ آج ہو گی۔ مصطفی خان
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی ہوں گے
ریٹائر ائیر مارشل شاہد لطیف، سابق سفیر ایاز وزیر، انعام اللہ نیازی، ڈاکٹر اسرار شاہ، اظہراعوان، مظہر برلاس شر یک ہوں گے
تحریک منہاج القرآن کے انچارج میڈیا سیل مصطفی خان نے کہا ہے کہ ملکی موجودہ صورت حال، بگڑتے ہوئے حالا ت دہشت گردی، قتل و غارت گری، ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ واریت کے خلاف تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے زیراہتمام ’’امن کانفرنس‘‘ آج 16 مارچ بروز اتوار دن 11 بجے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں بھی منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادر ی کے صاحبزادے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی ہوں گے۔ کانفرنس کی صدارت سیکرٹری جنرل عالمی تنظیم العارفین صاحبزادہ پیر سلطان احمد علی کریں گے۔ اس کے علاوہ مہمانان گرامی میں دفاعی تجزیہ نگار ریٹائرڈ ایئر مارشل شاہد لطیف، سابق سفیر و تجزیہ نگار ایاز وزیر، سابق ایم این اے انعام اللہ نیازی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر اسرار شاہ، اظہر اعوان صدر فیڈرل ٹیچرز ایسوسی ایشن، مظہر برلاس سینئر صحافی و کالم نگار، امین شہید سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین، نصیر کیانی صدر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن، پروفیسر سلامت اختر چئیرمین آل پاکستان کرسچین لیگ اور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرام نوازگنڈاپور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات جن میں علماء و مشائخ، اساتذہ، طلبا و طالبات، ڈاکٹرز، انجینیئرز، ٹریڈرز ایمپلائز ایسوسی ایشنز، وکلاء، اقلیتی نمائندگان، سیاسی و سماجی شخصیات، ریٹائرڈ بیورو کریٹس سمیت خواتین و حضرات شرکت کریں گے۔
تبصرہ