جاپان: منہاج القرآن انٹرنیشنل کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توجہات قیامت تک ملتی رہیں گی: علامہ محمد شکیل ثانی

مورخہ: 14 مارچ 2014ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل(ناگویا، جاپان) کے زیر اہتمام 14 مارچ 2014 بروزجمعرات بعد نماز عشاء جامع مسجد المصطفیٰ ناگویا میں فقید المثال محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں گرد ونواح سے رفقاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت علی عمران(صدر منہاج ایشیئن کونسل) نے کی، جبکہ حافظ محمد یعقوب اور علامہ محمد شکیل ثانی مہمان خصوصی تھے۔ اباراکی سے محمد رفیع، عظیم بٹ، ثاقب الرحمن،شاویز حیدر، قمرزمان، صیام رفیع، حافظ ذوالقرنین، ٹوکیو سے چودھری شاہد رضا بھی شامل ہوئے۔

محفل کی نقابت کے فرائض علامہ حافظ عبدالمصطفیٰ نعیم نے ادا۔ تلاوت کی سعادت حافظ ذوالقرنین نے حاصل کی۔محمد جاوید جانو،ثاقب الرحمن،شاویز حیدر اور ثاقب الرحمن نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔علامہ محمد شکیل ثانی نے پرجوش اور مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق کی علامت یہ ہے کہ اس کی مخالفت ہوتی ہے اور گر کوئی دین کی سچی نوکری کرتا ہے تو ان مخالفتوں سے نہ گھبرائے کیونکہ یہ سنت انبیاء ہے۔ باطل کو عارضی طور پر طاقتور دیکھ کر گھبرا جانے والے کبھی منزل پر نہیں پہنچ سکتے۔ منہاج القرآن پر آقاء کی توجہات قیامت تک رہیں گی لہذا اس عظیم مصطفوی قافلے میں شامل ہوجاؤ۔

منہاج ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کا تعارف کرایا محمد رفیع چیباکین کی طرف سے لنگر پیش کیا۔اجتماعی درود وسلام کے بعد دعا ہوئی اور پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

رپورٹ: ثاقب الرحمن

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top