میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان کی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات

مورخہ: 19 مارچ 2014ء

پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے میڈیا سیل کے لئے غلام علی خان کی بے پایاں خدمات ہیں۔ انہوں نے ’’امن کانفرنس‘‘  کی شاندار کوریج پر غلام علی خان اور ان کی ٹیم کے کام کو سراہتے ہوئے ان کو اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔ انہوں نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے احباب کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 23 دسمبر سے 17 جنوری اور اس کے بعد اب تک میڈیا کے تعاون کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی پروگرام کی کامیابی میں میڈیا کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے شعبہ نشر و اشاعت سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران اپنے کام کو مزید فعال بنائیں تاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا انقلابی پیغام جلد سے جلد عوام الناس تک پہنچایا جا سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top