منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقریب 30 مارچ کو ہوگی

مورخہ: 20 مارچ 2014ء

انتظامات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملکی تاریخ میں غربت کے خاتمے کیلئے ہمیشہ ایسے عملی اقدامات اٹھائے ہیں
ڈائریکٹر MWF سید امجد شاہ کی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان سے گفتگو

مہندی غریب کی بیٹی کے ہاتھوں کی بجائے سر کے بالوں میں لگنی شروع ہو جاتی ہے مگر اس کا رشتہ مانگنے کوئی نہیں آتا۔ گرانی کے اس دور میں غریب کیلئے بیٹی اور بہن کو بیاہنا انتہائی محال ہوگیا ہے مگر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملکی تاریخ میں غربت کے خاتمے کیلئے ہمیشہ ایسے عملی اقدامات اٹھائے ہیں جن سے اس کے مسائل کا حل نظر آیا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اس سال بھی 23 غریب اور بے سہارا بچیوں کی شادیوں کی پروقار اور عظیم الشان تقریب 30 مارچ (اتوار ) ہمدرد چوک، ٹاؤن شپ لاہور منہاج یونیورسٹی گراؤنڈ میں دن 11 بجے ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں شادیوں کی اجتماعی تقریب کے انتظامات کے حوالے سے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کے سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال مرکزی سطح پر اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد ہوتاہے۔ شادیوں میں ہر بچی کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا جہیز دیا جائے گا اور دولہا دلہن کے 50 مہمانوں کو کھانا دیا جائے گا اس طرح تقریبا 2500 افراد کے کھانے کا انتظام کیا جائے گا۔ پنڈال کو بہت اچھی طرح سجا کر خوشی کی اس تقریب کو منایا جائے گا۔ ہر جوڑے کا نکاح الگ الگ ہوتاہے اور اس کیلئے منہاج القرآن علماء کونسل کے علمائے کرام کی خدمات لی جاتی ہیں۔ سید امجد علی شاہ نے کہا کہ شادیوں کی اجتماعی تقریب کی تیاریاں تیزی سے مکمل کی جارہی ہیں۔ شادیوں کی اس اجتماعی تقریب میں کرسچن جوڑے بھی ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر جوڑے کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے زیورکا ایک سیٹ، جہیز کا مکمل سامان ودیگر بہت سے تحائف بھی دیے جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top