وقت آ گیا ہے کہ عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کی اذان پر استقامت کے ساتھ اقامت کے لئے کھڑے ہو جائیں۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

مورخہ: 16 مارچ 2014ء

صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ علما کو بالخصوص قومی اور ملی فریضہ سمجھتے ہوئے قوم کا ضمیر بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ قوم کو ظلم کی چکی میں پس پس کر مرنے کی بجائے ڈاکٹر طاہرالقادری کی کہی ہوئی اذان پر استقامت اور خلوص کے ساتھ اقامت کے لئے اٹھ کھڑی ہو، جس دن ایک کروڑ عوام گھروں سے نکل کر باطل کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں گے تو بڑی سے بڑی طاقت بھی ان کے سامنے خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی اور انقلاب کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ ریت کا ذرہ ثابت ہوگی۔ اسلام آباد میڈیا سیل سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامع مسجد حیدری رضوی کراچی کمپنی میں دستار فضیلت کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خطیب مسجد ہذا قاری احسان قادر نعیمی، قاری عبیدستی، محمد علی واسطی، علامہ معروف نقشبندی، علامہ عبدالقیوم نجم، ابرار رضا ایڈووکیٹ، خرم نواز گنڈاپور، شمریز اعوان اور دیگر عہدیداران وکارکنان بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہاکہ انقلاب کی صورت میں ہی یہ وطن پاکستان جس کے لئے علماء نے قربانیاں دیں، اس کو نظریہ پاکستان کی اساس کے مطابق ایک مضبوط، جمہوری ،فلاحی اور اسلامی معاشرے میں بدلاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری امت مسلمہ کودرپیش چیلنجز کاجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ہی امت مسلمہ کی قیادت کے خلاء کو مضبوط لائحہ عمل اور کمٹمنٹ کے ذریعے پر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ علامہ احسان قادری نے کہاکہ ہمارا مقصد ایک ہے اور وہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر مبنی ریاست اور معاشرے کا قیام ہے، جس میں کسی خارجی، رافضی، معتزلی اور منکرین ختم نبوت کاکوئی کردار باقی نہیں رہے گا۔اس موقع پر منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ احمد نوازانجم ،نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top