کھپرو (سندھ): تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام درس عرفان القرآن

مورخہ: 21 مارچ 2014ء

تحریک منہاج القرآن تحصیل کھپرو کے زیراہتمام مکہ مسجد کھپرو میں درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ آلہ وسلم سے ہوا۔ علامہ سعیدالحسن طاہر (مرکزی ناظم دعوت) نے" نیکی اور تقوی کے قرآنی تصور" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ نیکی وتقوی کی بنیاد عقیدہ اور ایمان ہے اور سب سے بڑی نیکی مخلوق خدا کی خیر خواہی ہے۔ اسلام انسان کو خود غرض نہیں بلکہ دوسروں کے لئےنفع بخش بنانا چاہتا ہے۔ اس موقع پر عبدالستار چوہان، سید زاہد علی شاہ، شوکت علی قائم خانی، فوجی مشتاق قائم خانی، معززین شہر اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اختتام پر اللہ کے حضور دعائیہ کلمات پیش کیے گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top