فیصل آباد: کارکن ایک کروڑ نمازیوں کی تیاریوں کے لئے دن رات ایک کر دیں۔ غلام محمد قادری

مورخہ: 21 مارچ 2014ء

فیصل آباد ( ) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پوری قوم کو شعور دیا کہ موجودہ کرپٹ نظام کے اندر رہتے ہوئے عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے اور اب لوگ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کے ساتھ متفق ہو کر ایک کروڑ نمازیوں کے صف میں شامل ہونے کے لئے کشاں کشاں چلے آرہے ہیں۔ کارکن ایک کروڑ نمازیوں کی تیاریوں کے لئے دن رات ایک کر دیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن کو عوام تک پہنچانے کے لئے ہر دروازہ کھٹکھٹانا کارکنوں پر فرض ہے۔ ہم قائد اعظم کا حقیقی پاکستان بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی آفس میں صوبائی حلقہ جات کے ناظم نشر و اشاعت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی حلقہ 61 کے ناظم نشر و اشاعت رانا عبدالجبار، تحصیل جڑانوالہ سے ملک عاشق اعوان، پی پی 65 سے رانا محمد ادریس بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے تبدیلی کے ایجنڈے کو عوام تک پہنچانے کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے پہلے بھی اہم رول ادا کیا اور آنے والے وقت میں بھی میڈیا کا کردار اہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خورد و نوش تک کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور موجودہ حکومت کوئی واضع معاشی پالیسی نہیں دے سکی۔ معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ استحصالی اور کرپٹ انتخابی نظام کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے اور غریب عوام کے حقوق ان کی دہلیز پر مل سکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top