چکوال: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر ٹریفک حادثہ میں شہید ہو گئے

مورخہ: 21 مارچ 2014ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ یو سی 4 چکوال کے جواں سال صدر حافظ عبدالباقی بلکسر کے قریب ٹریفک حادثے میں شہید ہو گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ گزشتہ روز مرحوم اپنے بھائی کو لینے بلکسر انٹرچینج پر موٹرسائیکل پر جار ہے تھے کہ ٹرک سے ٹکر کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ تحریک منہاج القرآن چکوال کے عہدیداران اور کارکنان نے نماز جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل چکوال حافظ محمد خان نے پڑھائی جبکہ صدر تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال حاجی عبدالغفور شیخ، صدر پاکستان عوامی تحریک حاجی مزمل عباس، سہیل محمود جنجوعہ ودیگر عہدیداران تحریک منہاج القرآن نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ تحصیل صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ طارق محمود نے کہا ہے کہ یوتھ لیگ ایک محنتی کارکن سے محروم ہو گئی ہے۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال کے میڈیا کوآرڈینیٹر ذیشان عباس نے بھی مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ یاد رہے کہ مرحوم حاجی محمد اسلم گرداور کے پوتے اور طارق محمود کے صاحبزادے تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top