رپورٹ میلاد مہم (منہاج القرآن ویمن لیگ)
منہاج القرآن ویمن لیگ نظامت دعوت کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاوّل میں محفل میلاد مہم کا انعقاد کیا گیا جس کے ذریعے ملک کے کونے کونے میں محبت و عشق رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فروغ دینے کے لئے بزم مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجائی گئیں۔ میلاد مہم کے درج ذیل مقاصد طے کئے گئے۔- تحفط ناموس رسالت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا شعور اجاگر کرنا۔
- فروغ محبت و عشق رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
- خواتین تک تحریک منہاج القرآن کی دعوت پہنچانا۔
تحصیلی سطح پر کم و بیش پچاس علاقہ جات میں محافل کا انعقاد کیا گیا جن میں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ سے محبت و عشق رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خیرات سے اپنے خالی دامن بھرے جس میں مجموعی طور پر ہزارہا خواتین نے شرکت کی۔ علاقہ جات کی تفصیل درج ذیل ہے۔
اسلام آباد
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد نے مورخہ یکم اپریل 2006ء کو استقبال ربیع
الاوّل کی شاندار محفل کا انعقاد کیا جس میں کم وبیش تین ہزار خواتین نے شرکت کی۔
مرکزی وفد میں ناظمہ ویمن لیگ فرح ناز صاحبہ نے خطاب کیا اور مرکزی منہاج نعت کونسل
نے اپنے خوبصورت انداز میں بارگاہ رسالتمآب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ محفل کا اختتام
سلام و دعا پر ہوا۔
گنگار پور فیصل آباد
منہاج القرآن ویمن لیگ گنگا پور (فیصل آباد) میں محفل میں دو ہزار خواتین
نے شرکت کی۔ مورخہ یکم اپریل 2006ء میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، محفل کا آغاز
تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد ازاں مرکزی منہاج نعت کونسل نے دلنشیں انداز میں آقا علیہ
السلام کی بارگاہ بے کس پناہ میں ثناءخوانی کی اور شرکائے محفل کے دلوں میں محبت رسول
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
کے دیپ جلائے۔ مرکزی وفد میں شازیہ غلام قادر صاحبہ نے نہایت پرجوش خطاب کیا اور دعا
پر محفل کا اختتام ہوا۔
کھاریاں
منہاج القرآن ویمن لیگ کھاریاں نے مورخہ 3 ربیع الاوّل کو محفل میلاد کا اہتمام کیا جس میں تین ہزار خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں منہاج نعت کونسل (کھاریاں) نے اپنے مخصوص انداز میں بارگاہ رسالت مآب میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ مرکزی وفد میں محترمہ سیدہ ریحانہ افتخار بخاری نے خطاب کیا۔ محفل کا اختتام دعا پر ہوا اور خواتین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
میر پور آزاد کشمیر
منہاج القرآن ویمن لیگ میر پور (آزاد کشمیر) کے زیر اہتمام محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریباً ایک ہزار خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا پھر مرکزی منہاج نعت کونسل نے نعت خوانی کی اور مرکزی وفد میں شمع مشتاق صاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو میلاد النبی (صلہ اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اہمیت واضح کی، خواتین میں ویمن لیگ کا لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ محفل کا اختتام سلام اور دعائے خیر پر ہوا۔
منڈی بہاؤالدین
منہاج القرآن ویمن لیگ (منڈی بہاؤالدین) کے زیر اہتمام 5 ربیع الاوّل کو شاندار محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور منہاج نعت کونسل (نشاط کالونی) نے اپنے مخصوص انداز میں دف کے ساتھ ثناءخوانی کی، جس پر شرکائے محفل جھوم اٹھیں۔ مرکزی وفد میں تہمینہ قیوم صاحبہ نے نہایت پرجوش انداز میں خطاب کرتے ہوئے خواتین کو محبت و عشق رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اگلی نسلوں میں منتقل کرنے کا فریضہ سرانجام دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ محفل کا اختتام سلام و دعا پر ہوا۔
بھگوال (کھاریاں)
منہاج القرآن ویمن لیگ بھگوال کے زیر اہتمام مورخہ 7 ربیع الاوّل کو محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً ایک ہزار سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور منہاج نعت کونسل (نشاط کالونی) نے آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ مرکزی وفد میں شازیہ غلام قادر صاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے محبت و نسبت رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر زور دیا۔ محفل کا اہتمام سلام و دعا پر ہوا۔
پنڈی گھیپ
منہاج القرآن ویمن لیگ (پنڈی گھیپ) نے 8 ربیع الاوّل نہایت خوبصورت محفل کا انعقاد کیا جس میں شرکاء خواتین کی تعداد 5000 تھی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور مرکزی منہاج نعت کونسل نے نہایت خوبصورت انداز میں نعت خوانی کی اور مرکزی وفد میں شازیہ غلام قادر صاحبہ نے خطاب کیا۔ محفل کا اختتام سلام و دعا پر ہوا۔
مریدکے
منہاج القرآن ویمن لیگ (مریدکے) نے مورخہ 8 ربیع الاوّل کو مریدکے میں محفل میلاد کا انعقاد کیا جس میں دو ہزار سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ مرکزی وفد میں کلثوم طارق صاحبہ نے خطاب کیا اور منہاج نعت کونسل (نشاط کالونی) نے نعت خوانی کی۔ محفل کا اختتام سلام و دعا پر ہوا۔
موڑ کھنڈا (شیخوپورہ)
منہاج القرآن ویمن لیگ موڑ کھنڈا نے 9 ربیع الاوّل کو محفل میلاد اہتمام کیا جس میں ایک ہزار سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ مرکزی وفد میں رخشندہ جبیں صاحبہ نے خطاب کیا اور مرکزی منہاج نعت کونسل نے ثناءخوانی مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فریضہ سرانجام دیا۔ محفل کا اختتام سلام و دعا پر ہوا۔
سرائے عالمگیر
منہاج القرآن ویمن لیگ (سرائے عالمگیر) نے 10 ربیع الاوّل کو محفل میلاد منعقد کی
جس میں شرکاءخواتین کی تعداد ایک ہزار تھی۔ مرکزی وفد میں ناظمہ ویمن لیگ فرح ناز
صاحبہ نے خطاب کیا اور مرکزی منہاج نعت کونسل نے رحمۃ اللعالمین حضرت محمد (صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بارگاہ
میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اور محفل کا اختتام سلام و دعا پر ہوا۔
ہیڈ مرالہ
منہاج القرآن ویمن لیگ (ہیڈ مرالہ) نے 10 ربیع الاوّل کو محفل میلاد منعقد کی جس میں ایک ہزار سے زائد خواتین نے شرکت کی، محفل میلاد کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، مرکزی منہاج نعت کونسل نے آقا علیہ السلام کی بارگاہ بے کس پناہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے مرکزی وفد میں رخشندہ جبیں صاحبہ نے خطاب کیا محفل کا اختتام سلام و دعا پر ہوا۔
شالیمار ٹاؤن (لاہور)
منہاج القرآن ویمن لیگ شالیمار ٹاؤن لاہور نے بہت بڑی محفل میلاد کا اہتمام کیا جس میں شرکاءخواتین کی تعداد چھ ہزار تھی۔ مورخہ 12 ربیع الاوّل کو منعقدہ اس محفل میں ناظمہ ویمن لیگ فرح ناز صاحبہ نے خطاب کیا اور منہاج نعت کونسل شالیمار ٹاؤن لاہور نے نعت خوانی کی۔ محفل میلاد میں ہزاروں خواتین کی حاضری شالیمار ٹاؤن لاہور کی تنظیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ محفل کا اختتام سلام و دعا پر ہوا۔
باہتر اٹک
منہاج القرآن ویمن لیگ (باہتر اٹک) نے مورخہ 17 ربیع الاوّل کو محفل میلاد مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انعقاد کیا جس میں دو ہزار سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ محترمہ راضیہ شاہین نے خطاب کیا مرکزی وفد شمع مشتاق صاحبہ نے تحریک کا تعارف کروایا اور خواتین کو شمولیت کی دعوت دی۔ منہاج نعت کونسل (نشاط کالونی) نے دل موہ لینے والے انداز میں آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محفل کا اختتام سلام و دعا پر ہوا۔
کامونکی
منہاج القرآن ویمن لیگ (کامونکی) نے 17 ربیع الاوّل کو محفل میلاد مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انعقاد کیا جس میں ایک ہزار سے زائد خواتین شریک ہوئیں۔ خطاب کلثوم طارق صاحبہ نے کیا اور مرکزی منہاج نعت کونسل نے نعت خوانی کی۔ محفل کے اختتام پر سلام و دعا ہوا۔
سمبڑیال
منہاج القرآن ویمن لیگ (سمبڑیال) نے مورخہ 17 ربیع الاوّل کو محفل میلاد مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منعقد کی۔ جس میں ایک ہزار سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مرکزی منہاج نعت کونسل نے ثناءخوانی مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اور خطاب رخشندہ جبیں صاحبہ نے کیا۔ محفل کا اختتام سلام و دعا پر ہوا۔
واہ کینٹ اٹک
مورخہ 20 ربیع الاوّل منہاج القرآن ویمن لیگ (کامرہ اٹک) نے محفل میلاد مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انعقاد کیا، محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس میں محترمہ سیدہ ریحانہ افتخار بخاری نے خطاب کیا اور اس محفل میں شرکائے محفل دو ہزار سے زائد تھیں۔ محفل کا اختتام سلام و دعا پر ہوا۔
شیخوپورہ
مورخہ 20 ربیع الاوّل کو منہاج القرآن ویمن لیگ (شیخوپورہ) کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی وفد میں کلثوم طارق صاحبہ نے خطاب کیا اور مرکزی منہاج نعت کونسل نے بارگاہ مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
سیالکوٹ
منہاج القرآن ویمن لیگ (سیالکوٹ) نے مورخہ 20 ربیع الاوّل کو محفل میلاد مصطفٰی
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
کا انعقاد کیا جس میں ایک ہزار خواتین شریک ہوئیں۔ جس میں علاقے کی مؤثر خواتین
نے شرکت کی۔ ناظمہ ویمن لیگ فرح ناز صاحبہ نے خطاب کیا۔
نارووال
منہاج القرآن ویمن لیگ (نارووال) کے زیر اہتمام مورخہ 24 ربیع الاوّل کو محفل میلاد مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقے کی مؤثر خواتین نے شرکت کی۔ مرکزی وفد میں سیدہ ریحانہ افتخار بخاری صاحبہ نے نہایت ولولہ انگیز خطاب کیا اور منہاج نعت کونسل (نشاط کالونی) نے بھرپور انداز میں نعت خوانی کرتے ہوئے خواتین کو محبت رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں جھومنے کا خوبصورت موقع فراہم کیا۔
ننکانہ صاحب
منہاج القرآن ویمن لیگ (ننکانہ صاحب) نے مورخہ 24 ربیع الاوّل کو محفل میلاد مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انعقاد کیا جس میں 1500 خواتین نے شرکت کی۔ شازیہ غلام قادر صاحبہ نے خطاب کیا اور مرکزی منہاج نعت کونسل نے آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔
پاکپتن شریف
منہاج القرآن ویمن لیگ (پاکتپن شریف) نے مورخہ 24 ربیع الاوّل کو محفل میلاد مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انعقاد کیا جس میں 700 خواتین نے شرکت کی۔ منہاج نعت کونسل (جلوموڑ) نے آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں ہدیہ درود و سلام و نعت خوانی پیش کی۔ ناظمہ ویمن لیگ فرح ناز صاحبہ نے نہایت ہی پرجوش اور ولولہ انگیز خطاب کیا۔ جس نے حاضرین محفل کے دلوں میں عشق رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دیپ جلائے۔
ملتان
منہاج القرآن ویمن لیگ (ملتان) نے مورخہ 25 ربیع الاوّل کو محفل میلاد مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انعقاد کیا جس میں 500 خواتین شریک ہوئیں۔ محترمہ ناظمہ ویمن لیگ فرح ناز صاحبہ نے خطاب کیا اور منہاج نعت کونسل (جلوموڑ) نے آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔
ڈی جی خان
منہاج القرآن ویمن لیگ ڈی جی خان نے محفل میلاد مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منعقد کی جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ ناظمہ ویمن لیگ محترمہ فرح ناز صاحبہ نے خطاب کیا اور منہاج نعت کونسل (جلوموڑ) نے نعت خوانی کی۔
جام پور
منہاج القرآن ویمن لیگ (جام پور) نے مورخہ 26 ربیع الاوّل کو محفل میلاد مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انعقاد کیا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ خطاب ناظمہ ویمن لیگ فرح ناز صاحبہ نے کیا اور آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت منہاج نعت کونسل (جلوموڑ) نے پیش کیا۔
داجل
منہاج القرآن ویمن لیگ (داجل) نے مورخہ 26ربیع الاوّل کو محفل میلاد مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انعقاد کیا جس میں سینکڑوں خواتین شریک ہوئیں۔ ناظمہ ویمن لیگ فرح ناز صاحبہ نے حاضرین محفل سے خطاب کیا اور آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت منہاج نعت کونسل (جلوموڑ) نے پیش کیا۔ محفل کا اختتام دعا و سلام پر ہوا۔
میر پور (آزاد کشمیر)
منہاج القرآن ویمن لیگ نے مورخہ 27 ربیع الاوّل کو محفل میلاد مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منعقد کی، جس میں 2000 خواتین شریک ہوئیں۔ خطاب تہمینہ قیوم صاحبہ نے کیا منہاج نعت کونسل (جلوموڑ) نے آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ محفل کا اختتام دعا و سلام پر ہوا۔
دینہ (جہلم)
منہاج القرآن ویمن لیگ (دینہ) نے مورخہ 30 ربیع الاوّل کو محفل میلاد مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انعقاد کیا۔ جس میں 1000 خواتین شریک ہوئیں۔ مرکزی وفد میں حاضرین محفل سے محترمہ شمع مشتاق نے خطاب کیا اور مرکزی منہاج نعت کونسل نے آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ محفل کا اختتام دعا و سلام پر ہوا۔
سرگودھا
منہاج القرآن ویمن لیگ (سرگودھا) نے مورخہ 30 ربیع الاوّل کو محفل میلاد مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انعقاد کیا جس میں خطاب محترمہ کلثوم طارق نے کیا اور مرکزی منہاج نعت کونسل نے آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ محفل کا اختتام دعا و سلام پر ہوا۔
لودھراں
محترمہ شمشاد قادری نے مورخہ 06 - 5- 10 محفل میلاد کا انعقاد کیا، جس میں پانچ ہزار خواتین نے شرکت کی۔ محترمہ فرح ناز ناظمہ ویمن لیگ نے خطاب کیا اور منہاج نعت کونسل جلوموڑ نے آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے حضور خراج عقیدت پیش کیا۔
لاہور
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے پلیٹ فارم سے لاہور کے تمام ٹاؤنز میں مجموعی طور پر 130 محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
سمن آباد ٹاؤن
منہاج القرآن ویمن لیگ (سمن آباد ٹاؤن) کے مختلف علاقوں میں 4 محافل کا انعقاد کیا گیا ان محافل میں تقریباً 800 خواتین نے شرکت کی۔
شالیمار ٹاؤن
منہاج القرآن ویمن لیگ (شالیمار ٹاؤن) میں 10 محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا ان محافل میں 2300 خواتین نے شرکت کی۔ درج ذیل علاقے قابل ذکر ہیں۔ القادر سکیم، پاک آکسفورڈ سکول، فتح گڑھ۔
نشتر ٹاؤن
منہاج القرآن ویمن لیگ (نشتر ٹاؤن) میں 14 محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا جن میں 3100 خواتین نے شرکت کی۔ جن میں قابل ذکر علاقے یہ ہیں۔ ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن، کاہنہ نو، قینچی امرسدھو، بغداد ٹاؤن، کوٹ لکھپت۔
داتا گنج بخش ٹاؤن
منہاج القرآن ویمن لیگ (داتا گنج بخش ٹاؤن) کے زیر اہتمام 4 محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں 1180 خواتین نے شرکت کی، قابل ذکر علاقے درج ذیل ہیں۔ گلبرگ، گڑھی شاہو، گلشن راوی۔
اقبال ٹاؤن
منہاج القرآن ویمن لیگ (اقبال ٹاؤن) کے زیر اہتمام 5 محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں 1150 خواتین نے شرکت کی۔
کینٹ ٹاؤن
منہاج القرآن ویمن لیگ (کینٹ ٹاؤن) کے زیر اہتمام 6 محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں 2900 خواتین نے شرکت کی۔ کینٹ ٹاؤن کی ویمن لیگ کی تنظیم نے ذاتی طور پر پورے لاہور میں بسلسلہ ربیع الاوّل تقریباً 97 محافل کیں اور منہاج القرآن کا پیغام عام کیا۔ ہر محفل میں خواتین کی بھرپور تعداد نے شرکت کی۔
عزیز بھٹی ٹاؤن
منہاج القرآن ویمن لیگ (عزیز بھٹی ٹاؤن) کے زیر اہتمام 3 محافل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں 800 خواتین نے شرکت کی اس کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ مصطفٰی آباد کی تنظیم نے ذاتی طور پر اپنے علاقے میں تقریباً 30 محافل میلاد کا انعقاد کیا جن میں خواتین نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔
اس کے علاوہ چوبرجی، جلوموڑ، سنت نگر، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن میں بھی علاقائی سطح پر محافل کا انعقاد کیا گیا۔ ان میں قابل ذکر پرنس شادی ہال میں ہونے والی محفل میلاد ہے۔ جس کی آرگنائزر محترمہ فاطمہ مشہدی صاحبہ اور ان کے حلقہ عرفان القرآن کی سٹوڈنٹس تھیں۔ اس محفل کی قابل ذکر بات جو ریکارڈ پر لانا باعث مسرت ہے وہ یہ کہ اس محفل میں شریک 1000 سے زائد خواتین کو ترجمہ عرفان القرآن دیا گیا۔ اس محفل پر 5 لاکھ روپے خرچ آیا جوکہ محترمہ فاطمہ مشہدی صاحبہ اور ان کی حلقہ عرفان القرآن کی منتظمات نے خود ارینج کیا۔
محترمہ غزالہ حسن قادری صاحبہ اور مسز جمیلہ غفور صاحبہ نے محفل شرکت کرکے اس کی رونق کو دوبالا کیا۔ خصوصی خطاب محترمہ فاطمہ مشہدی نے کیا۔ بعد ازاں رافعہ علی صاحبہ نے حاضرین محفل سے گفتگو کی۔ محفل کا اختتام سلام و دعا پر ہوا اور آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ محفل میں کتب و کیسٹس کا سٹال بھی لگایا گیا۔
بطور خطیب ذمہ دارایاں سرانجام دینے والی عظیم مصطفوی مجاہدات کے نام درج ذیل ہیں۔
محترمہ فرح ناز، سیدہ ریحانہ افتخار بخاری، محترمہ کلثوم طارق، محترمہ شمع مشتاق، محترمہ تہمینہ قیوم، محترمہ بشریٰ ریاض، محترمہ شازیہ غلام قادر، محترمہ عظمیٰ صدیق، محترمہ جویریہ حسن اعوان، محترمہ محترمہ رخشندہ جبیں، محترمہ عفیفہ تبسم، محترمہ صائمہ فیاض ، محترمہ عابدہ عظیم، محترمہ عنبرین پرویز اور محترمہ سعدیہ تبسم۔
جن نعت خواں خواتین نے اپنی نعت خوانی کے ذریعے خواتین میں محبت رسول کے چراغ روشن کئے ان کے نام درج ذیل ہیں۔
منہاج کالج برائے (خواتین) کی طالبات میں عطیہ بتول صاحبہ، صبا دلاور صاحبہ، سدرہ حفیظ صاحبہ، سحرش ناز صاحبہ، رابعہ افضل صاحبہ، طیبہ نواز صاحبہ، حاجرہ اسماعیل صاحبہ، شمائلہ گلشن صاحبہ، آسیہ منیر صاحبہ، سدرہ حسین صاحبہ، عابدہ مصطفٰی صاحبہ، حلیمہ سعدیہ صاحبہ، رقیہ منظور صاحبہ، کلثوم منظورصاحبہ ، صبا غضنفر صاحبہ، صاعقہ بتول صاحبہ، مہوش ناز صاحبہ، نوشیں جبار صاحبہ، جویریہ جمیل صاحبہ، زینب جلیل صاحبہ، نائلہ کگن صاحبہ، شمائلہ حبیب صاحبہ، سارہ نصیرصاحبہ، عائشہ قیوم صاحبہ، سدرہ عندلیب صاحبہ، نمرہ حسین صاحبہ، نشاط کالونی کی منہاج نعت کونسل میں شائستہ تسنیم صاحبہ، فائقہ زریں صاحبہ، زینب صاحبہ اور رزف کیانی صاحبہ اور جلوموڑ کی نعت کونسل میں مسرت لیاقت صاحبہ، سعدیہ صاحبہ اور صائمہ صاحبہ شامل ہیں۔
بالخصوص منہاج کالج برائے (خواتین) کی نعت خوان طالبات نے میلاد مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور حصہ لیا اور ثناءخوانی مصطفٰی کے ذریعے خواتین کے دلوں میں آقا علیہ الصلٰوۃ والسلام کی محبت کو اجاگر کیا۔
اس میلاد مہم کے ذریعے تحصیلی سطح پر 50 محافل، لاہور میں 150 محافل اور ویمن لیگ کی علاقائی تنظیمات نے ملک بھر میں کم و بیش 1000 محافل میلاد مصطفٰی کا انعقاد کیا۔ اس میلاد مہم کے ذریعے مصطفوی مشن کا پیغام گلی گلی، کوچہ کوچہ اور قریہ قریہ پہنچایا گیا میلاد مہم پر لگ بھگ کل 47 لاکھ اخراجات ہوئے اور تقریباً 3 لاکھ خواتین تک دعوت پہنچی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بطور نعت خواں اور خطیب میلاد مہم میں بھرپور کام کرنے والی خواتین کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ پاک اس میلاد مہم میں دامے، درمے، سخنے کام کرنے والی تمام قائدین، منہاج کالج برائے خواتین کی پرنسپل تمام انتظامیہ، طالبات، منہاج نعت کونسلز (نشاط کالونی، جلوموڑ) کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبولیت سے نوازے اور آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کالی کملی کا سایہ ان پر قائم و دائم رکھے اور انہیں مصطفوی مشن اور قائد تحریک کے ساتھ تعلق میں استقامت عطا فرمائے۔ اللہ پاک اس میلاد مہم کے نتائج و ثمرات سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین بجاہ سیدالمرسلین)
تبصرہ