حب میں ہونے والے حادثے میں انسانی جانوں کا ضیاع عظیم قومی سانحہ ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 22 مارچ 2014ء

ہولناک حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور مستقبل میں ایسے حادثات روکے جائیں

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حب(بلوچستان) میں مسافر بسوں اور آئل ٹینکروں کے افسوسناک تصادم میں ہونے والی انسانی ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم سوگوار ہے۔ ان اندوہناک سانحات کی صورت میں رونما ہونے والی انسانی المیے نے درجنوں گھروں کے چراغ ہی گل نہیں کئے بلکہ ان گھرانوں کیلئے سنگین اقتصادی مشکلات بھی پیدا کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی شرمناک امر ہے کہ صوبہ بلوچستان کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالات سے نبٹنے کیلئے کوئی سہولیات نہیں ہیں۔ کئی قیمتی جانیں صرف اس لیے ضائع ہوئیں کہ انہیں فوری طبی امداد میسر نہ آ سکی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ہولناک حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور مستقبل میں ایسے حادثات روکے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان انسانی المیوں سے نجات کیلئے ساری قوم کو اجتماعی طور پر توبہ کرنے کا اہتمام کرنا چاہیے اور خدا کے حضور سر بسجود ہوکر اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے حب میں ہونے والے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع کو عظیم قومی سانحہ قرار دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top