پاکستان عوامی تحریک کی موٹر سائیکل ریلی مینار پاکستان سے آج دن 12:00 بجے شروع ہو گی
ریلی لاہور ریلوے سٹیشن سے ہوتے ہوئے لاہور پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہو گی
پاکستان عوامی تحریک کرپٹ سیاسی نظام کے خلاف پر امن جدوجہد منزل کے حصول تک جاری رکھے گی
چوہدری افضل گجر کی ریلی کی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے اجلاس سے مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو
پاکستان عوامی تحریک لاہور کے تحت 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر موٹر سائیکل ریلی مینار پاکستان سے آج دن 12:00 بجے شروع ہو گی۔ موٹر سائیکل ریلی لاہور ریلوے سٹیشن سے ہوتے ہوئے3:00بجے سہہ پہر لاہور پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہو گی۔ ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکل سوار سبز ہلالی پرچم تھامے متاثرین دہشت گردی، تھرپارکر کے متاثرین اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کریں۔ صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور چوہدری افضل گجر نے انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے اجلاس سے مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلی کا مقصد قرارداد پاکستان کی روشنی میں تجدید عہد کرنا اوریہ پیغام دینا ہے کہ ہر فرد کو نظام کی تبدیلی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا ورنہ ہماری نسلوں کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔ ملک پاکستان کا استحکام اور عوام کی خوشحالی نظام کے خلاف عملی جدوجہد اور اس کی کامیابی سے مشروط ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے استحصالی اور کرپٹ سیاسی نظام کے خلاف پر امن جدوجہد شروع کی ہے جو منزل مقصود کے حصول تک جاری رہے گی۔ پاکستان عوامی تحریک لاہور کی موٹر سائیکل ریلی ملک میں حقیقی تبدیلی اور کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی۔
تبصرہ