کچی آبادی کے مکینوں کو بے دخل کر کے حکومت آئین کے آرٹیکل 38 کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ مصطفی خان

مورخہ: 23 مارچ 2014ء

آرٹیکل 38 کے تحت ریاست عوام کو چھت دینے کی پابند ہے، چھت چھین کر آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ غلام علی خان
کچی آبادی کی آڑ میں اقلیتی بھائیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا گیا تو عوامی تحریک سخت احتجاج کرے گی

پاکستان عوامی تحریک کے انچارج میڈیا سیل مصطفی خان، میڈیاکوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کچی آبادیوں کے مکینوں کو بے دخل کرنے کی شدیدمذ مت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچی آبادی کے مکینوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرکے حکومت آئین کے آرٹیکل 38 کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہاار انہوں نے گزشتہ روز کچی آبادی کے مکینوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست عوام کو بنیادی حقوق مہیاکرنے کی پابند ہے جس میں چھت دینا بھی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ لیکن افسوس کہ چھت دینے کی بجائے غریب عوام سے چھت چھین کر آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام میں اقلیتوں کو مکمل مساوی سماجی حقوق دئے ہیں۔ اقلیتی مسیحی بھائیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنا آئین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ اسلامی قوانین کی بھی خلاف ورزی اور شعائر اسلام کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک مسیحی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان بناتے وقت مسیحی بھائیوں نے قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کاساتھ دیا وہ پاکستان شہری ہیں اور ان کو مکمل شہری حقوق حاصل ہیں۔ عوامی تحریک کے رہنمائوں نے کہا کہ اقلیتی بھائیوں کو بے دخل کیا گیا تو عوامی تحریک سخت احتجاج کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top