قیام پاکستان کے بعد بھی اس ملک کے نااہل حکمران نظریہ پاکستان کی اساسی اینٹیں اکھاڑ پھینکنے کے در پہ ہیں۔ تسبیحہ شفیق

مورخہ: 24 مارچ 2014ء

منہاج القرآن ویمن لیگ نظریہ پاکستان کے دفاع کے لیے سر گرم عمل ہے۔ نور فاطمہ
قراردادِ پاکستان کو قائم و دائم رکھنے کے لیے بوقت ضرورت اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کا دریغ نہیں کریں گی۔ رانی ارشد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 22 مارچ 2014 ملک عزیز کے تیزی سے بگڑتے ہوئے انتہائی مخدوش معاشی، معاشرتی اور سیاسی حالات نااہل حکمرانوں کی ملکی حالات سے مسلسل عدم دلچسپی مفاد پرست سیاستدانوں اور اپنے مقدس ووٹ کو چند ٹکوں، پارٹی اور برادری کے نام پر بیچنے والے کم فہم اور بے شعور عوام آج اپنے ہاتھوں سے نظریہ پاکستان کی اساسی اینٹیں اکھاڑ پھینکنے کے در پے ہیں۔ بے مثال قربانیوں کے بعد پاکستان بن تو گیا لیکن اس پر حکومت کرنے والے اس کو قائم ہونے نہیں دے رہے قائد اعظم نے مٹھی بھر مسلمانوں اور اخلاص کے ساتھ جو جدوجہد کی اور مصورِ پاکستان علامہ اقبال کے قلب سے آہ نکلی جس نے قوم کو کشمکشِ انقلاب کی راہ پر ڈال دیا۔ آج بھی دردِ دل رکھنے والے مسیحائے قوم نے ہمیں اسی انقلاب کے لیے آواز دی ہے اور یہ ایک روشنی کی نوید بھی ہے۔ اس آواز پر لبیک کہتے ہوئے پہلے اہل پاکستان ان شاء اللہ اس وطن عزیز کو ملت اسلامیہ کا ایک ناقابل تسخیر قلعہ بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار تسبیحہ شفیق صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی نے یوم پاکستان کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ یہ دن بحیثیت پاکستانی قوم ہماری پہچان کا دن ہے۔ اس دن ہمیں یہ عزم کرنا ہے کہ پاکستان میں اسلامی ثقافت، رسم ورواج اور روایات کو آئندہ نسل تک منتقل کرنا ہے اور نظریہ پاکستان جو کہ قیام پاکستان کی بنیاد ہے اس نظریہ کا دفاع کرتے ہوئے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو مستحکم کرنا ہے۔ اسی عزم نو کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ سرگرم عمل ہے۔

نور فاطمہ ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی نے کہا کہ ہم اس قرارداد ِپاکستان کے موقع پر یہ عزم نو کرتے ہیں کہ اس قرار داد کو قائم ودائم رکھنے کے لیئے ہم اپنی جان کا نذرانہ بھی دینا پڑے تو دیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے انقلاب کی جو کال دی ہے اور 1 کروڑ نمازیوں کی تیاری کی بات کی ہے وہ اسی قرار داد کے استحکام اور پاکستان کی بقاء کے لیے ہے۔ اس موقع پر منہاج القرآ ن ویمن لیگ کراچی ڈویژن کی ذمہ داران رابعہ انوار (ناظمہ تربیت کراچی ڈویژن)، انیلا فتح (ناظمہ دعوت)، فائزہ محمود راؤ (ناظمہ MSM طالبات) اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران وکارکنان اور دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور اظہار خیال بھی کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top