گجرات: ایم ایس ایم کے زیراہتمام بیدارئ شعور طلبہ ریلی

مورخہ: 25 مارچ 2014ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گجرات کے زیراہتمام بیدارئ شعور طلببہ ریلی کا انقعاد کیا گیا جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ ریلی اندورن شہر سے ہوتی ہوئی پریس کلب گجرات پر اختتام پذیر ہوئی، اس دوران مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈسٹرکٹ گجرات کے عہدیداران اپنی بھرپور تقریروں سے طلباء کے جذبات کو گرماتے رہے۔ اس موقع پر مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں جاری دہشت گردی، بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف طلباء کو سراپا احتجاج بن کے گھروں سے نکلنا ہو گا اور قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بیدارئ شعور کے پیغام کو گھر گھر تک پہچنا ہو گا۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک گجرات کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈسٹرکٹ گجرات کی یہ بیداری شعور طلباء ریلی گجرات کی تاریخ میں کسی بھی طلباء تنظیم کی طرف سے نکالی جانے والی سب سے بڑی ریلی تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top