جاپان: قاری غلام رسول (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
تجوید القرآن اسلامک سنٹر جاپان کے زیر انتظام مورخہ 22 مارچ 2014 کو قاری غلام رسول (مرحوم) کی عظیم الشان خدمات کے حوالہ سے تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآں کی نمائندگی علامہ شکیل احمد ثانی اور حافظ محمد یعقوب مغل نے کی۔ جامع مسجد ٹوکیو سے مفتی محمد رضوان یوسفی، سید کمال رضوی، گماکین جامع مسجد معصومیہ سے حافظ محمد اھمد قمر، جامع مسجد البلال سے حافظ طاہر جمال، نعیم خان اور دیگر احبا ب شریک ہوئے۔
تعزیتی ریفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری علی حسن (سرپرست جامع القرآء اسلامک سنٹر )نے حاصل کی۔ شبیر مصطفائی، خالد منور، طارق میمن اور دیگر نعت خوانوں نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔علامہ محمد شکیل ثانی نے قاری غلام رسول(مرحوم) کی خدمات کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے ان کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی خدمت کرنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ جو لوگ اپنے نفس کو مار دیتے ہیں اور اپنی انا اور غرور کو کچل دیتے ہیں وہ بلندی کے درجات پر فائز ہوجاتے ہیں۔
تعزیتی ریفرنس سے حافظ محمد احمد قمر، مفتی محمد رضوان یوسفی اور سید کمال رضوی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اختتام پر قرآن خوانی کی گئی اور شرکاء مجلس کو لنگر پیش کیا گیا۔
رپورٹ: ثاقب الرحمن
تبصرہ