لاہور: کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبہ کیلئے سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ

مورخہ: 24 مارچ 2014ء

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کے تعاون سے 24 مارچ 2014ء کو طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور خاص طور پر سوشل میڈیا کے بہتر اور مثبت استعمال سے متعلق مفید معلومات پر مشتمل سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین اور سوشل میڈیا ممبر محمد یامین مصطفوی نے سوشل میڈیا کے بہتر استعمال پر لیکچرز دیئے۔ اس کیمپ میں B.S III, IV, VIII کے طلبہ نے شرکت کی۔

کیمپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جس کے بعد آئی ٹی مینجر کالج آف شریعہ تنویر احمد نے طلبہ کو کیمپ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر عبدالستار منہاجین نے کہا کہ شریعہ کالج میں زیرتعلیم تمام طلبہ اور کالج آف شریعہ کے جملہ فاضلین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے روحانی فرزند ہیں۔ لہٰذا حصول علم کے ساتھ ہمارا یہ بھی اولین فرض بنتا ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے وطن عزیز پاکستان میں رائج کرپٹ نظام کے خلاف آواز بلند کرنے اور پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے دیا جانے والا ایک کروڑ نمازیوں کا ٹارگٹ مکمل کرنے کے لئے سوشل میڈیا کو بہتر انداز میں استعمال کریں۔ سوشل میڈیا پر کام کے دوران ہمارے ہر عمل سے یہ ثابت ہونا چاہیئے کہ ہم ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تربیت یافتہ ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو سوشل سرکل کی اہمیت اور اس میں توسیع کے مختلف طریقے سکھائے اور ٹوٹر (Twitter) کے استعمال پر مبنی جامع پریزنٹیشن بھی دی۔

سوشل میڈیا ممبر محمد یامین مصطفوی نے سوشل میڈیا کی خرافات اور اس کے منفی پہلوؤں سے باخبر کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر بتائیں اور نئے لوگوں تک حقیقی جمہوریت کی بحالی کا پیغام پہنچانے کے مختلف طریقے بتائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نمازیوں کے ٹارگٹ کی طرف تیزی سے بڑھنے کیلئے سوشل میڈیا پر غیرسنجیدہ رویہ، غیراخلاقی پوسٹس، متنازعہ موضوعات اور وقت ضائع کرنے والی بحثوں سے بچنا ہمارے لئے نہایت ضروری ہے۔ لہٰذا ضروری ہے کہ وقت کی اہمیت کو پہچانتے ہوئے سوشل میڈیا پر جتنا وقت صرف کریں، اسے بہترین مقاصد کے لئے استعمال کریں۔

کیمپ کے آخر پر تنویر احمد نے منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top