نام نہاد سیاسی پارٹیاں اور انکے قائدین گلے سڑے نظام زر کے مہرے بنے ہوئے ہیں۔ ارشاد طاہر

نا اہل سیاست دانوں نے بنا بنایا ملک تباہی کے دھانے پر کھڑا کر دیا ہے۔ حافظ غلام فرید
تحریک منہاج القرآن لاہور کے اجلا س سے خصوصی گفتگو

تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں نام نہاد سیاسی پارٹیاں اور انکے قائدین گلے سڑے نظام زر کے مہرے بنے ہوئے ہیں۔ ملک کا بچہ بچہ ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف جیسے عالمی استحصالی مالیاتی اداروں کا نہ صرف مقروض ہے بلکہ اس قرض میں آئے روز اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ توانائی کے بحران میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ موجودہ حکمرانوں کے انتظار میں سابق حکمرانوں کو برداشت کرنے والے اب سر پکڑ کر بیٹھے ہیں کیونکہ ان ظالم حکمرانوں نے عوام کو جیتے جی نگلنا شروع کر دیا ہے۔ پورے ملک میں دہشت گردی اور بد امنی کا راج ہے۔ وہ گذشتہ روزتحریک منہاج القرآن کے ضلعی سیکرٹریٹ میںلاہور کے اجلاس سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ثناء اللہ، حاجی اسحق، الطاف رندھاو، فرحان فرخ اورعثمان حیدر بھی موجود تھے۔ ارشاد طاہرنے کہا ہے کہ منہاج القرآن ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے اس کے کارکن ملک کی بقا اور استحکام کیلئے علمی فکرسیاسی اور فلاحی محاذ پر مصروف عمل ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس نظریاتی اسلامی ملک کے غریب دشمن نظام سیاست اور معیشت کو تبدیل کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکن دن رات ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلابی جذبے ہمیشہ رکاوٹوں کی دیواریں توڑ کر اپنا راستہ بناتے رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ جذبوں کے دریا اسی سمت رخ کریں گے جس طرف قائد انقلاب ڈاکٹر طاہر القادری اشارہ کریں گے۔ ناظم منہاج القرآن لاہورحافظ غلام فریدنے کہا کہ 5 اپریل کو لاہور کے ورکر کنونشن میں اہم ترین اعلانات کے ساتھ ایک کروڑ نمازی بنانے کے عمل کو بھی تیز تر کیا جائے گا۔ نا اہل سیاست دانوں نے بنا بنایا ملک تباہی کے دھانے پر کھڑا کر دیا ہے۔ پاکستان کو جس محنت، جذبے اور مہارت کی ضرورت تھی اس کا ہمیشہ سے فقدان رہا ہے۔ نظام تعلیم افراد اور قوم کی ذہن سازی نظریات اور افکار کی پرورش کرتا ہے جہالت کے اندھیروں سے قوم کو نکال کر روشنیوں کی شاہرائوں پر گامزن کرتا ہے لیکن آج 21ویں صدی میں پاکستان کے علاوہ شاید ہی دنیا کا کوئی ملک ایسا ہو جس کا کوئی نظام تعلیم ہی نہیں بن سکا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top