برطانیہ: قیدیوں کی تربیت کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب سے استفادہ کی منظوری

برمنگھم (آفتاب بیگ) منہاج القرآن کے زیرانتظام منہاج دعوہ پروجیکٹ کو ایچ ایم جیل برمنگھم کی انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کی دینی علمی ضروریات کی فراہمی کے لئے تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا گیا ہے۔ منہاج القرآن دعوہ پروجیکٹ کی ٹیم گذشتہ کچھ عرصہ سے برمنگھم کی جیل میں سزا یافتہ قیدیوں کی اخلاقی و دینی تعلیم و تربیت کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی اردو و انگلش کتب اور خطابات کی آڈیو اور وڈیوز بڑی تعداد میں فراہم کر رہی ہے جس سے قیدیوں کی قابل ذکر تعداد فوائد حاصل کر رہی ہے۔

جیل انتظامیہ نے قیدیوں میں کتابوں کے مطالعہ کے بعد آنے والی تبدیلیوں پر منہاج القرآن دعوہ پروجیکٹ کے رضا کاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس اقدام کو دیگر جیلوں تک بھی پھیلایا جائے گا۔ برمنگھم جیل کے امام اعجاز احمد شامی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تحریریں اسلام کے محبت بھرے اور برداشت و رواداری سے بھر پور ہیں جو پڑنے والے کے دل و دماغ کو روشن و منور کرتی جاتیں ہیں۔ جیل میں قید و بند لوگوں کی زندگیوں میں منہاج دعوۃ پروجیکٹ کی انوکھی سرگرمیوں سے اخلاقی و روحانی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ منہاج دعوہ پروجیکٹ کے ارشد عزیز نے کہاہے کہ ان کی کوششیں محض اللہ تعالی کی رضا کے لیے ہیں اور وہ اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی دی ہوئی تربیت کے مطابق معاشرے کے بدقسمت افراد کو واپس مثبت زندگی گذارنے کی جانب راغب کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top