ڈاکٹر طاہرالقادری کی سبی ٹرین میں بم دھماکے کی شدید مذمت

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کوئٹہ (سبی ) میں ٹرین پربم حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروڑوں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں اور عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے والے حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس پالیسی بنا کر فوراً عمل درآمد کی ضرورت ہے مگر حکمران اقتدار کے کھیل میں مگن ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام دہشت گردوں کے ہاتھوں مرنے کی بجائے موجودہ نظام کو موت دینے کیلئے اپنے کردار کو پہچانیں۔ اجتماعی شعور سے ہی ملک میں خوشحالی اور امن کا سورج طلوع ہو سکے گا۔ انہوں نے ٹرین پر بم حملہ میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top