تحریک منہاج القرآن گلبرگ ٹاؤن بی لاہور کی ڈور ٹو ڈور انقلابی جانثاران ممبر شپ مہم

تحریک منہاج القرآن گلبرگ ٹاؤن بی لاہور نے انقلابی جانثاران کی رجسٹریشن کے لئے ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کر دیا ہے، مہم کا آغاز یوسی 98 سے کیا گیا ہے۔ پہلے چار دنوں میں عوامی شمولیت کی شرح مجموعی طور پر 90 فیصد رہی۔ یوسی 98 میں اب تک دو ٹیمز کام کر رہی ہیں ٹیم اے کی سربراہی ناظم تحریک یونین کونسل 98 محمد حمزہ کر رہے ہیں جس نے 2 دن میں 80 انقلابی جانثار رجسٹر کئے جبکہ ان ساتھ دعوتی عمل کے ٹاؤن کی طرف سے مقرب سلطان اور طیب خاں رند نے معاونت کی۔ جبکہ ٹیم بی کی سربراہی رانا محمد سہیل کر رہے ہیں ان کی دعوتی معاونت کے لئے ٹاؤن کی طرف سے مقرب سلطان اور طیب خاں رند نے اپنی خدمات پیش کیں۔ مجموعی طور پر ٹیم بی 2 دن میں 37 انقلابی جانثار بنا چکی ہے۔ انقلابی جانثاران کی رجسٹریشن کے سلسلہ میں یوسی 99 اور یوسی 95 میں بھی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ جبکہ انفرادی انقلابی جانثاران کی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top