تلہ گنگ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام بیدارئ ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن لاوا تحصیل تلہ گنگ کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ زاہد فیاض صدر پاکستان عوامی تحریک نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدایداران و کارکنان بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ زاہد فیاض صدر پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ہم نے 23 دسمبر سے لانگ مارچ تک اذان دی تھی، اب جماعت قائم ہوگی اور باطل خس وخاشاک کی طرح بہہ جائے گا، لہذا انقلاب کے جانثاران کی تیاری کے لیے کارکنان کو دن رات محنت کرنا ہوگی۔ اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top