تلہ گنگ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منہاج لائبریری کا افتتاح

تحریک منہاج القرآن تحصیل تلہ گنگ کے زیراہتمام منہاج لائبریری کے افتتاح کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ زاہد فیاض صدر پاکستان عوامی تحریک نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلی احمد نواز انجم اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ تحصیل تلہ گنگ میں منہاج لائبریری کا قیام ایک احسن قدم ہے جس سے عامۃ الناس کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب کے ذریعے تحریک کے پیغام اور مشن کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔ تقریب کے آخر میں لائبریری کا افتتاح کیا گیا اور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top