چکوال: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام سوشل میڈیا کیمپ برائے رضاکاران
منہاج القرآن یوتھ لیگ چکوال کے زیراہتمام گزشتہ روز پریس کلب چکوال میں سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں سوشل میڈیا کی اہمیت اور اس کے مثبت نتائج پر لیکچر دیا گیا۔ ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین نے سوشل میڈیا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انٹرنیٹ اب ایک ضرورت بن چکا ہے اور اس کا استعمال بھی دیگر شعبوں کی طرح مثبت اور منفی ہو رہا ہے۔ ہم اس میڈیم کو بطور تبلیغ دین بھی استعمال کر سکتے ہیں جس کیلئے ہمیں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانی پڑیں گی۔ لاہور سے آئے ہوئے راشد شہزاد اور یامین مصطفوی نے بھی مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوانوں کے علاوہ خواتین نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔
تبصرہ