گوجرہ: تحریک منہاج القرآن کا منہاج ڈویلپمنٹ فنڈ کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام سنگم میرج ہال گوجرہ میں منہاج ڈویلپمنٹ فنڈ  کے سلسلہ میں ایک سمینار منعقد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی رہمنا سردار بشیر خاں لودھی اور مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا محمد ادریس نے کی۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے جملہ عہدیداران بھی شریک تھے۔ سیمینار میں منہاج ڈویلپمنٹ فنڈ کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام سنایا گیا، بعد ازاں فنڈ کی کولیشن بھی کی گئی جس میں کارکنان نے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا۔ اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top