کوئٹہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کیاگیا، جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ درس عرفان القرآن کے شرکاء سے علامہ غضنفر حسنین قادری (مرکزی ناظم دعوت لاہور) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذات باری تعالی نے کل جہانوں کا علم قرآن میں رکھا اور قرآن کو قلب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں رکھا لہذا تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کی کوئی شے مخفی نہیں۔ درس کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top