11 مئی کا دن انقلاب سے پہلے غیر آئینی اور پنکچر زدہ حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ ابرار رضا ایڈووکیٹ

11 مئی کے ملک گیر احتجاج کی کامیابی سے ثابت ہو جائے گا کہ قوم نے غیر آئینی حکومت کو مسترد کر دیا ہے
عوام دہشت گردی، مہنگائی، بے روزگاری اور توانائی بحران کے عذاب سے نجات چاہتے ہیں
11 کو احتجاج کو روکنے کی کوشش کی گئی تو 11 مئی سے پہلے ہی حکمرانوں کا سورج غروب ہو جائے گا

پاکستان عوامی تحریک فیڈرل ایریا اسلام آباد کے صدر اشتیاق میر ایڈووکیٹ، صدر تحریک منہاج القرآن ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے ورکرز نے اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے حکم پر پاک فوج کے خلاف ہونے والی ہرزہ سرائی کے خلاف اور آئی ایس آئی کے حق میں ملک بھر میں کامیاب ریلیاں نکال کر ثابت کردیا کہ اس وقت پاکستان عوامی تحریک ہی ملک کی واحد جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں اور چاروں صوبوں میں موجود ہیں۔ عوامی تحریک کے کارکنان قائد پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دی گئی ہر مہم کو اپنی شبانہ روز محنتوں سے کامیاب کیا۔ 23 دسمبر 2012ء  کا جلسہ اسلام آباد کا لانگ مارچ اور 11 مئی 2013ء کے ملک گیر دھرنے اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور اب 11 مئی 2014ء کو ہونے والا پاکستان عوامی تحریک کا ملک گیر احتجاج، پر امن سبز انقلاب کی بنیاد ثابت ہو گا۔ 11 مئی کا دن انقلاب سے پہلے کرپٹ اور غیر آئینی الیکشنزکے نتیجے میں بننے والی حکومت اور عوام دشمن نظام کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 11 مئی کے احتجاجی جلسہ کے حوالے سے ضلعی سیکرٹریٹ میں بلائے گئے انتظامی کمیٹیوں کے ممبران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریاست علی خان، انصار ملک، راجہ منیر اعجاز، ابرار رضا ایڈووکیٹ، عرفان طاہر اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام انتخاب کی دھاندلی کے ذریعے تشکیل پانے والی گورنمنٹ کے خلاف 11 مئی کے احتجاج کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے کارکنان اپنی کوششیں تیز کر دیں۔ 11 مئی کے ملک گیر احتجاج کی کامیابی سے یہ ثابت ہو جائے گا کہ ایک سال میں ہی قوم نے غیر آئینی انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کو مسترد کر دیا ہے۔ عوام اپنے اوپر ہونے والے ظلم کا خاتمہ چاہتے ہیں، دہشت گردی، مہنگائی، بے روزگاری اور توانائی بحران کے عذاب سے عوام نجات چاہتے ہیں۔ اب عوام صرف انقلاب چاہتے ہیں جو صرف کرپٹ اور ظالمانہ نظام انتخاب و سیاست کے خاتمہ سے ہی ممکن ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی اہل و مخلص قیادت ہی ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لا سکتی ہے۔ ظلم اور استحصال کے اس کرپٹ اور عوام دشمن نظام کو بدلنے کیلئے عوام 11 مئی کو گھروں سے نکلیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top